سیلاب سے بڑی تباہی،مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں،مولانا طارق جمیل

کراچی:(بیورورپورٹ)مولانا طارق جمیل نے کہاہے موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی آئی،مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہااسلامی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،سوشل میڈیا رابطے کا موثر پلیٹ فارم ہے ،مثبت استعمال کی نہ صرف ضرورت بلکہ نوجوانوں کے اندر رجحان کو پروان بھی چڑھانا ہے۔