اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی اے سی ورہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے طالبان کو کبھی سپورٹ کیا نہ آئندہ کریں گے، طالبان کو کس نے کہا تھا پنجاب نہ آئیں؟ ،خیبر پختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہانئے قانون سے لوگوں کو مہم سے روکا جائے گا،ملک میں 21 سے زائد آپریشن ہوئے، نتیجہ کیا نکلا؟ ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 4 میں ترمیم آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے،فارم 47 والوں نے تحفہ دیا،قانون پورے پاکستان پر لاگو ہوگا۔
طالبان کو کس نے کہا تھا پنجاب نہ آئیں؟ ،جنید اکبر



















