اے ڈی آر نظام کو حکومتی حمایت سے کامیاب بنایا جا سکتا ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے کہاہے اے ڈی آر نظام ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کےلئے شروع کیا گیا ، حکومتی حمایت سے نظام کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیر خزانہ اورنگزیب نے ملاقات کی ،عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں ،ٹیکس مقدمات کی درجہ بندی ،ٹیکنالوجی سے خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیف جسٹس نے متبادل تنازعات کے حل کے نظام کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہااے ڈی آر نظام ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کےلئے شروع کیا گیا ، حکومتی حمایت سے نظام کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا حکومت عدالتی ترقیاتی منصوبوں کےلئے وسائل فراہم کرے گی،اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ،وزیر خزانہ نے قانون کی بالا دستی ،شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا، عدلیہ ،انتظامیہ کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا،ملاقات میں مسابقتی کمیشن کے افسروں کو بھی تربیت دینے کا منصوبہ زیر غور آیا۔