راولپنڈی (مشرق نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔
ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیس اور مری میں 28 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے اور 69 ہزار 812 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔حکام نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2288 ایف آئی آر درج کئے، 1257 مقامات سیل کئے اور 3555 چالان کئے۔ خلاف ورزی پر 42 لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
اسکے علاوہ مری کے علاقے پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں نئے کیس رپورٹ ہے۔ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، بنی اور گنگ منڈی میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ، 58 نئے کیسوں کی تصدیق



















