چلڈرن ہسپتال، مریض بچوں کو آپریشن کیلئے لمبی تاریخیں، عملے کی بدسلوکی بھی معمول

لاہور (میاں ساجد) چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریض بچوں کو آپریشن کیلئے شدید مشکلات کا سامنا، والدین پریشان، متعلقہ ڈاکٹرز لمبی لمبی تاریخیں دینے لگے، ہسپتال میں قائم کاﺅنٹر پر تعینات عملے کی طرف سے بدسلوکی بھی روز معمول، مریض بچوںکو 6 سے 7 اور ایک ایک سال کے بعد آپریشن کا دینے لگے، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو بھی آپریشن کی طویل تاریخیں معمہ بن گئیں جبکہ اسکے علاوہ ہسپتال میں قائم وارڈز میں تعینات عملے کی لواحقین سے بدتمیزی سے پریشانیوں میں اضافہ ہونے لگا جبکہ علاج کروانا بھی مشکل ہوگیا۔ پیدائشی قوت سماعت سے محروم بچی عنایہ انیس جس کے والد اسکے علاج کیلئے 5 نومبر 2024ءکو چلدڑن ہسپتال آئے، پورا سال دھکے کھانے بعد متعلقہ ڈاکٹر نے انہیں پھر اگلے سال کا وقت فراہم کردیا کہ اب آپکو مزید ایک سال اور انتظار کرنا پڑیگا۔ مریض بچی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ 9 ماہ سے ہسپتال کے چکر لگا لگا کر اکتا گیا ہوں، سوچ رہا ہوں اپنی مریض بچی کا علاج ادھورا چھوڑ دوں۔ تفصیلات کے مطابق چلدڑن ہسپتال میں مختلف امراض میں زیر علاج بچوں کے آپریشن میں تاخیر معمول بن چکا، کم سے کم 6 اور ایک سال کے بعد آپریشن کی تاریخیں چلدڑن ہسپتال کا رخ کرنے والے والدین ذہنی مریض بن گئے۔ ایکو ٹیسٹ، الٹرا ساﺅنڈ ، ایکسرے ، ایم آرآئی اور سٹی سکین کروانا تو جان جاکھوں کا کام ہے، کوئی سننے والا نہیں، ایم ڈی آفس میں تعینات ڈاکٹر عشماءکا مریضوں کو جھڑکیاں دینا بھی روزانہ کا معمول ہے جبکہ ایم ڈی آفس میں واقع سیکنڈ فلور پرواقع پروٹوکول آفس میں ان سے ملاقات کرنا بھی ناممکن ہے۔ کوئی اپنی شکایت کے ازالہ کیلئے ڈاکٹر عشماءکے پاس جائیں تو شکایت کا کوئی بھی حل نہیں نکلتا، طبی امداد کیلئے آنے والوں کی رسائی کرنیوالے دفتر میں بھی غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مریض لواحقین کا ڈاکٹر عشماءکو تبدیل کرنے کا فوری مطالبہ۔ ایم ڈی چلڈر ن ہسپتال ڈاکٹر ٹیپوسلطان سے اس خبر کے حوالے سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔