صحت سہولت کارڈ کو مستقل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کابڑا اقدام،صحت سہولت کارڈ کو مستقل کرنے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

کمیٹی میں وفاقی وزر احسن اقبال، مصطفی کمال، سیکرٹری خزانہ، منصوبہ بندی، سربراہ صحت کارڈ پروگرام ارشد اور سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس شامل ہیں،کمیٹی فیصلہ کرے گی صحت کارڈ کے اخراجات بجٹ سے پورے کیے جائیں یا ترقیاتی بجٹ سے فنڈز مختص کیے جائیں،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ مانگ لی