حاملہ خواتین کا ویپنگ کرنا بچے کی صحت کیلئے خطرناک

نیویارک (مشرق نیوز) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ حاملہ خواتین کا ویپنگ کرنا پیٹ میں بچے کی کھوپڑی کی ساخت میں تبدیلی کا سبب ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق گلے میں ویپنگ کا دھواں لگنے کیلئے ای سگریٹ میں استعمال کیے جانے والے دو مائع اجزا کے منکشف ہونے سے یہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ایک پروفیسر ڈاکٹر جیمز کرے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مطالعے میں استعمال کی جانے والی ای سگریٹ میں کوئی نکوٹین نہیں تھی پھر بھی ماڈل میں اس کے کھوپڑی کی نشو نما پر اثرات دیکھے گئے، جو کہ متوقع نہیں تھے۔ ان نتائج تک پہنچنے کیلئے جیمز کرے اور ان کی ٹیم نے حاملہ چوہیوں پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا۔ چوہیوں کو فلٹر فری ہوا میں یا پھر مختلف مقدار کے دو مرکبات کی فضا میں رکھا گیا۔

کچھ کو 50 فیصد پروپائلین گلائکول اور 50 فیصد گلائسرول (دو مائع اجزا) یا پھر 30 فیصد پروپائلین گلائکول اور 70 فیصد گلائسرول دیا گیا۔ 20 دن کے حمل میں چوہیوں کو ہر ہفتے میں پانچ دن چار گھنٹوں تک ایک کش فی منٹ کی شرح کی ویپنگ کنڈیشن میں رکھا گیا۔

محققین کے علم یہ بات آئی کہ جن کو 30 فیصد پروپائلین گلائکول اور 70 فی صد گلائسرول دیا گیا تھا ان بچوں کے سر کی پیمائش پیٹ میں دیگر دو گروہوں کے مقابلے میں واضح طور پر کم تھی۔