ممبئی (مشرق نیوز) لندن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کے خسارے کا سامنا ہے، اور اسی دوران سابق بھارتی آل راونڈر اور ورلڈ کپ فاتح مدن لال نے ویرات کوہلی سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی اپیل کر دی۔
مدن لال کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہئے۔ سابق بھارتی پل راونڈر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کا جذبہ بھارتی کرکٹ کیلئے بے مثال تھا۔ میری خواہش ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں آئیں۔ اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں، اگر اس سیریز میں نہیں تو اگلی میں واپس آ جائیں۔
مدن لال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے خیال میں ویرات ابھی 1-2 سال مزید آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔ آپ نے اچانک چھوڑ دیا، یہ زیادہ دیر نہیں ہوئی، پلیز واپس آئیں۔
بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی، ویرات کوہلی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست



















