سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی: (بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 597 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2285 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پہلی بار ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا۔