لاہور: (کورٹ رپورٹر)مقدمہ خارج،وزیراعلیٰ کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری کو رہا کردیا گیا۔
ماڈل ٹاﺅن کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے پر پولیس درخواست پر سماعت کی ،بزرگ شہری کو ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیش کیاگیا،عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،عدالت کے حکم پر پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ۔
مقدمہ خارج،وزیراعلیٰ کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا بزرگ شہری رہا



















