اپوزیشن کا حق تسلیم کیا، ہاوس کی حرمت پر جو طے ہوگا لکھ کر ہوگا:سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے ہم نے اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ،اب ہاو¿س کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا لکھ کر ہوگا، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا سپیکر نے سوال اٹھنے پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور رولز کے تحت اپوزیشن کے ارکان کو معطل کیا گیا، سپیکر نا اہلی کا فیصلہ نہیں کرتا تو 30 دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن چلا جاتا ہے، اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی آئے، اسے اچھا اقدام کہتا ہوں، احمد خان بھچر نے کہا موقع دیں تاکہ وکلا سے تیاری کرکے معاملہ حل کریں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوگیا ہے، اب پنجاب اسمبلی میں دونوں طرف سے حقوق برابر ہوں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا اپوزیشن کا حق تسلیم کیا ہے، احتجاج کی اجازت دوں گا مگر آئین کی پاسداری کرنا ہوگی، احتجاج میں لڑائی یا جتھہ بند گروپ بناکر کتابیں وزیر خزانہ کو نہ ماریں، حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی معاہدے کو کاغذ پر لکھ کر لائیں گے، ہاوس کی حرمت کے حوالے سے جو بھی طے ہوگا وہ لکھ کر طے ہوگا، فیصلہ ابھی نہیں کروں گا، 3 دن میں فیصلہ کروں گا۔