لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا۔صوبائی وزیرصحت مختلف وارڈز میں گئے۔مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔ اس موقع پرانہوںنے مریضوں کی آسانی کیلئے پرچی کاو¿نٹرزبڑھانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرسیدمحسن علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،گائنی ایمرجنسی،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، الٹراساو¿نڈ،او پی ڈی ودیگرکاو¿نٹرزکا دورہ کیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ اوّلین ترجیح ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں:خواجہ سلمان رفیق



















