لاہور:(سٹاف رپورٹر)ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔
پریس کلب میں حقوق خلق پارٹی کے رہنماو¿ں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا آصف زرداری نے جئے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کےلئے لگایا، کارپوریٹ فارمنگ کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے،پیپلز پارٹی زرداری گروپ، ق لیگ و دیگر جماعتیں آج کہاں ہے جو کسانوں کی بات کرتی تھیں۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے کہا پنجاب کے محنت کش کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،کسانوں کی زمین کو چھیننا ناانصافی ہے، کارپوریٹ فارمنگ دراصل زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے اگر سندھ کے کسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، جلد سیاسی جماعت بنانے جا رہا ہوں، روٹی کپڑا اور مکان کے بعد اب بجلی،گیس اور پانی کی بھی عوام کو ضرورت ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان



















