انسانیت کیخلاف جرائم،سابق پولیس سربراہ کااعتراف،شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چودھری عبداللہ مامون نے مظاہروں کےخلاف کارروائی کے دوران انسانیت کےخلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی،بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، مامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونےوالی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے بارے میں تمام معلومات فراہم کریں گے، عدالت نے حفاظت کےلئے علیحدہ رہائش کی بھی منظوری دےدی ،ادھر ٹریبونل نے شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کےخلاف الزامات ختم کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد کر دی۔