غزہ،دوحہ،تل ابیب(مشرق نیوز) اسرائیلی دہشتگردی ،غزہ میں بمباری ،بچوں،خواتین سمیت مزید 100سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ،غزہ کے 2 بڑے ہسپتالوں نے ایندھن ختم ہونے کے پیش نظر دنیا سے مدد کی اپیل کردی۔
الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابو سلمیہ نے کہا ہسپتال میں 100 سے زائد نوزائیدہ بچے اور 350 ڈائیلاسز مریض خطرے میں ہیں، آکسیجن، بلڈ بینک اور لیبارٹریز بند ہونے والی ہیں،جگہ جلد ہی قبرستان بن سکتی ہے۔
ادھر اسرائیلی آرمی چیف نے کہاغزہ میں جنگ بندی کےلئے حالات سازگار ہیں،کئی اہم نتائج حاصل کرلیے،حماس کی حکمرانی و فوجی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا،آپریشنل طاقت کی بدولت یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کےساتھ آگے بڑھنے کےلئے حالات اب سازگار ہیں۔
دوسری جانب حماس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کی پیشکش کردی،پیشکش قطر کی ثالثی میں 4 روزہ بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ،حماس نے واضح کیا مثبت جذبے کےساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اسرائیل کی ہٹ دھرمی مذاکرات میں رکاوٹ بن رہی ہے،ہتھیار نہیں ڈالیں گے لیکن امن، عزت و آزادی کے خواہشمند ہیں، اسرائیل امداد روک کر معاہدے کو سبوتاژ کر رہا ہے۔
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت
لیبیا کشتی حادثہ: 35افراد جاں بحق، وزیراعظم کے مشیر ایم این اے مبارک زیب کے چچازاد بھائی بھی شامل


















