واشنگٹن،جنیوا:(بیورورپورٹ)امریکہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل و امریکی حکام کےخلاف تنقید پر پابندیاں لگا دیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا فرانچیسکا البانیز پر ”امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں و ایگزیکٹوز کےخلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش“ کرنے پر پابندیاں عائد کی گئیں،رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے تحت فرانسسکا البانیز کے امریکہ میں سفر پر پابندی عائد کر دی گئی اگر ملک میں کوئی اثاثے موجود ہیں تو منجمد کر دئیے جائیں گے۔
ادھر فرانچیسکا البانیز نے’ ’ایکس“ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میں ہمیشہ کی طرح انصاف کےساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں،اامریکی اقدام ”مافیا طرز کی دھونس“ ہے۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر امریکی پابندیاں عائد

















