مظفرگڑھ: (بیورورپورٹ) مظفرگڑھ میں مسافر بس ،ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ،6 افراد جاں بحق، 18زخمی ہو گئے،پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت ،قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
مظفرگڑھ:بس ،ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق



















