کراچی :(بیورورپورٹ)سانحہ لیاری میں مزید ہلاکتیں،تعداد19تک جاپہنچی،علاقے میں سوگ،ملبے کے پاس موجود افراد پیاروں کی خیریت کیلئے فکرمند،مرنے والوں میں 7خواتین اور بچہ بھی شامل،اموات میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔
آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ نے کہاامدادی ٹیمیں ،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے،عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے ۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا مخدوش عمارتوں کے مکین خود دوسری جگہ منتقل ہوجائیں، کسی کو زبردستی گھروں سے نہیں نکال سکتے، غیر قانونی تعمیرات پرایس بی سی اے کےساتھ اجلاس کروں گا۔۔
ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی جاوید کھوسو نے کہامتاثرہ عمارت کے مکینوں کو 2022، 2023 اور 2024میں نوٹس دئیے گئے تھے،لیاری واقعہ پر فوری کسی کو ذمہ دار قرار دینا قبل ازوقت ہے۔
سانحہ لیاری میں مزید ہلاکتیں،علاقے کی فضاءسوگوار



















