اربن فلڈنگ، انتظامیہ، ریسکیو ادارے الرٹ رہیں:سلمان رفیق

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا،خواجہ سلمان رفیق نے موسمی صورتحال اور مون سون بارشوں کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے سید جواد حیدر نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں پر بریفنگ دی۔

سلمان رفیق نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ، واسا اور ریسکیو ادارے الرٹ رہیں، ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ بارے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ، شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

صوبائی وزیرنے کہا واسا سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو یقینی بنائیں،پنجاب کے تمام دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے،انتظامیہ دریاوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائے۔