سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے بیٹے عباس کی موت کو قتل قراردےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے بیٹے عباس کی موت کو قتل قراردےدیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا دھماکے کو گیس لیکج بنانے کی سازش کی گئی، علاقے میں گیس ہی نہیں ،بیٹے کو شہید کردیا گیا، کوئی ایف آئی آر درج نہیں ، میرے ملازمین کو پکڑ کرلے گئے، 8 دن رکھنے کے بعد بھی کچھ برآمد نہیں ہوا،خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں جس کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہوئے ہوں، موت کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔