اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے،آئیں بیٹھ کر بات کریں،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پھر بات چیت کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ”انشااللہ“ کہا،دونوں میںمکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دئیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاعدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ،فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا،پانی لائف لائن ہے،آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومتی ٹیم کی دن رات کی محنت شامل ہے،بلوم برگ کی رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات،عالمی مالیاتی ادارے کےساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا جو یقینی طور پر ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے، رپورٹ کے مطابق پچھلے 12 مہینوں کے دوران معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















