پنڈی بھٹیاں (مشرق نیوز) پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں موبائل پر ویڈیوز بنانا دلہے کے ساتھ آئے باراتیوں کا جرم بن گیا۔رپورٹ کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے ایک گاوں میں موبائل پر ویڈیوز بنانے باراتیوں پر تشدد سے دلہے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہد نے کہا کہ تشدد میں ڈنڈے اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ لڑائی میں ایک بندے کا کان بھی کٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق لڑائی کی وجہ یہ تھی کہ لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر راضی نہیں تھا جبکہ وہ باراتیوں سے کہتا رہا کہ موبائل سے ویڈیو نہ بناو، یہاں سے ہی لڑائی کا آغاز ہوا۔
پنڈی بھٹیاں، باراتیوں کے ویڈیو بنانے پر تشدد، دلہا کی ٹانگیں توڑ دیں



















