نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کااچانک اعلان کرکے دنیا اورقریبی حلقوں کو سپرپرائز دیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا صدر ٹرمپ نے اپنی کابینہ کو بھی سب کچھ فائنل ہونے کے بعد معاہدے سے آگاہ کیا، جنگ بندی معاہدے کےلئے صدر ٹرمپ نے قطری ثالثی میں اسرائیلی وزیراعظم اور ایرانی حکومت سے بات چیت کی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے جنگ بندی کی بات چیت میں کردار ادا کیا تھا۔
ایران ،اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کوششوں کی صدر ٹرمپ نے کسی کو بھنک بھی نہ پڑنے دی اور اپنے بیانات سے بھی ایسے ظاہر کرتے آئے جیسے وہ جنگ کو طول دے رہے ہوں۔
امریکی عہدےدار نے کہا ایرانی قیادت سے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے قطر کی ثالثی میں رابطہ کیا تھا کیونکہ تمام حضرات گزشتہ اپریل سے جوہری معاہدے کی کوششوں میں بھی ایران کےساتھ رابطے میں تھے،یہی وجہ ہے تینوں امریکی عہدیداروں نے ایرانی حکام سے براہ راست اور بالواسطہ دونوں ذرائع سے رابطے کیے۔
ٹرمپ کا اچانک اعلان دنیا ،قریبی حلقوں کیلئے سپرپرائز

















