ایم این اے عبداللطیف چترالی کی ضمانت درخواست مسترد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قانون سے بھاگا شخص رعایت کا مستحق نہیں،عدالت نے 9 مئی کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف چترالی کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست مسترد کر دی۔
اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کہاعبداللطیف چترالی 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہیںابھی تک سرنڈر نہیں کیا،قانون سے بھاگے شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج مقدمات میںبیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،بشریٰ ، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے ر وکدیا،بشریٰ ، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ درخواستیں منظور کر لی گئیں۔


















