ایران پر حملے کاتباہ کن فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ،ٹرمپ کامواخذہ کیاجائے،امریکی سینیٹرز

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ایران پر حملے کاتباہ کن فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے،ٹرمپ کامواخذہ کیاجائے،امریکی سینیٹرز برس پڑے۔

سین کاسٹن نے کہا کسی امریکی صدر کو ایسے ملک پر حملے کا اختیار نہیں جو فوری خطرہ نہ ہو،برنی سینڈر نے کہا امریکی صدر کو کانگریس کی اجازت کے بغیر حملے کا اختیار نہ تھا، آئین پامال کیا گیا،امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیوکورٹیز نے کہا صدر ٹرمپ کا کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر بمباری کا تباہ کن فیصلہ آئین ،جنگی اختیارات کی سنگین خلاف ورزی ہے،ٹرمپ نے جذبات میں آ کر ایسی جنگ کا خطرہ مول لیا جو نسلوں تک الجھاسکتی ہے،اقدام مکمل اور واضح طور پر ٹرمپ کےخلاف مواخذے کی بنیاد ہے۔

خارجہ کمیٹی کے ڈیموکریٹ سینیٹر جین شے ہین نے کہا امریکہ کو جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے،صدر ٹرمپ فوری طور پر کشیدگی کا خاتمہ کر کے امریکی کانگریس کو تفصیلات سے آگاہ کریں،آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جیک ریڈ نے ٹرمپ انتظامیہ سے فوری طور پر تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارتکاری بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ایوان نمائندگان میں اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے یکطرفہ اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ نے فوجی طاقت کے استعمال کےلئے کانگریس کی منظوری لینے میں ناکام رہے، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کو ممکنہ تباہ کن جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ ہے،چک شومر نے امریکہ میں فوری وار پاورز ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کسی بھی صدر کو یکطرفہ طور پر قوم کو جنگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔