کے پی میں بارشوں سے تباہی،6افراد لقمہ اجل،5زخمی


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پی کے میں بارشوں سے تباہی،6 افراد جاں بحق ،5 زخمی ہوگئے، پی ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق بارش، آندھی اور فلڈ کے باعث جاں بحق ہونےوالوں3 مرد، خاتون ،2 بچے شامل ہیں،7 گھروں کو نقصان پہنچا،حادثات مانسہرہ، بونیر، لوئر ، اپر دیر، ملاکنڈ، کوہستان کولائی پالس میں پیش آئے،انتظامیہ متاثرہ خاندان کو امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع 1700 پر دیں۔