بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین بری،قریشی کی ضمانت منظور


اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)توڑ پھوڑ،جلاﺅ گھیراﺅ کیس میںبیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین بری، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،عدالتوں نے فیصلہ سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ مقدمات کی سماعت ہوئی، وکلا صفائی نے تمام رہنماوں کی جانب سے بریت درخواستوں پر دلائل مکمل کیے،عدالت نے بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ، علی بخاری ، شعیب شاہین،عامرڈوگر، ملک رفیق اور عامر مغل کی بریت درخواستیں منظور کر لیں۔

دوسری طرف لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 9 مئی آتشزدگی کیس میں ضمانت منظور کر لی ،فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر جج منظر علی گل نے سنایا۔