امریکہ نے غیر ملکی طالبعلموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی
نیویارک: (بیورورپورٹ)غیر ملکی طالبعلموں کیلئے اچھی خبر،امریکہ نے عائد ویزا پابندی ختم کردی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نوٹس میں آگاہ کیا گیا تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کےلئے سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی،قونصلر افسران طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے، انکار کی صورت میں نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے ۔


















