سرکاری ہسپتال مریضوں کیلئے وبال جان، ضروری ٹیسٹوں کیلئے لمبی لمبی تاریخیں

لاہور ( میاں ساجد سے)صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں بیمار مریضوں کیلئے وبال جان بن گئے۔ پتھالوجی ہسٹری، اینڈوسکوپی، پلینو سکوپی، الٹراساﺅنڈ، ایکو اور ایم آئی آئی مریضوں کو تشخیصی ٹیسٹوں کی اپوائمنٹ چار، پانچ مہینوں لمبی تاریخیں، سرکاری ہسپتالوں نے مریضوں کو خوار کرنے کے اپنے ضابطے بنا لئے۔ جناح ہسپتال ، جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال ، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، مناواں ہسپتال، میاں منشی ہسپتال اور سمن آباد ہسپتال مریضوں کو اپنے تشخیصی ٹیسٹوں میں تاخیر کی وجہ سے پرائیویٹ لیبارٹریزز کا رخ، پریشانیوں کے مارے مریضوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دردمندانہ اپیل۔ روزی روٹی کمائیں یا بیمار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوں۔ صوبائی وزراءصحت پنجاب کے دوروں پر سرخ فیتے کاٹنا معمول لیکن لاہور کے مرکزی ہسپتالوں اور مریضوں کے فلاح و بہبود اور ان کے علاج کیلئے بہتری سہولتیں مہیا کرنے پر ان کی کوئی ذاتی توجہ نے کوئی سوالات کھڑے کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق حالات ماری عوام کئی مو©ذی بیماریوں کی نذر ہونے لگی، سرکاری ہسپتالوں کے رخ کرنے پر بیماری کے بارے میں تشخیص کے بعد ٹیسٹ کروانے کیلئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ سرکاری ہسپتالوں ہسٹری پتھالوجی، انڈو سکوپی پلونو سکوپی الٹرا ساونڈ اور دل کے مرض کی تشخیص کیلئے ایکو جیسا ٹیسٹ کروانا جان جاکھوں کا کام۔ کوئی سننے والا نہیں کسی کی شنوائی نہیں سرکاری ہسپتال نام کے ہسپتال بن کر رہ گئے۔ ایم ایس صاحبان بیمار مریضوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق نایاب ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین بھی اپنے تعیناتی میں مریضوں کیلئے بہتر اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئے۔ مریضوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں سرکاری ہسپتالوں کے وارڈوں میں ایمرجنسی یونٹس میں مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ان پرانے ہسپتالوں میں کیڑوں مکوڑوں جگہ جگہ بھرمار، زیر علاج مریضوں اور ان کے بیڈز سے آج تک ان کا خاتمہ ہونا افسوسناک امر ہے۔ ہسپتالوں میں واقع پرچی اکاونٹر وہی بوسیدہ سسٹم بزرگ مرد خواتین کے لمبی قطاریں اور ان ہسپتالوں کے عملہ کی ان سے بدتمیزی بھی روزانہ کی معمول ہے۔ عامتہ الناس اور بیمار مریضوں کے لواحقین نور اللہ گوندل ، قادر بخش اعوان، میاں حسنین، دلدار پرویز جتوئی طلعت بی بی سمیرا بتول، اللہ دتہ، حسنین، اخلاق اور محمد طفیل نے روز نامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان سرکار ی ہسپتالوں کا کوئی ایسا سسٹم بنائیں جس سے بیمار مریضوں کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر ہوں۔ آوٹ پیشنٹ وارڈوں میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد کا ٹوٹل شیڈول جاری ہو۔ جس کو پورا مہینہ ایسے ہی چلایا جائے۔ پھر اگلے ماہ اس میں مزید اضافہ کرکے مریضوں کی تعداد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ جبکہ کے اس علاوہ ڈاکٹرز جو کہ بزرگ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرکے انہیں پریشان کرتے ہیں۔ ا ن کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سخت رول ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ مریضوں کو لاہور کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اپریشن کروانا جا ن جاکھوں کا کام ہے۔ اس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی توجہ اور اقدامات ہونا اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں میں کوئی بھی ٹیسٹ کروانا بھی مریضوں کیلئے بہت مشکل ہے جس کے حوالہ سے سرکاری ہسپتالوں میں کوئی بھی آج تک سسٹم واضح نہیں کیاگیا۔ اور نہ ہی سرکاری ہسپتالوں میں بہبود مریضاں کیلئے کوئی جدت سے ہم آہنگ سسٹم متعارف کروایا گیاہے۔ دکھ اور افسوس والی بات یہ ہے کہ یہی اچھا سسٹم پرائیویٹ ہسپتالوں میں رائج ہے جن کو سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دینے والے نے قائم کیا ہوا ہے۔ سرکاری ہسپتالوںمیں انہیں مریضو ں کے ساتھ اچھا سلوک اور ان کا بہتر علاج ممکن نہیں لیکن اپنے پروائیوٹ ہسپتالوں میں ان کا علاج بھی یہی ڈاکٹرز کرتے ہیں ان سنیئرز ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب حکومت کا سخت ایکشن ہونا ہماری عوام کا بھلا ہے۔ علاوہ ازیں سینئر ز ڈاکٹرز جو صرف ان سرکاری ہسپتالوں میں چند گھنٹوں کیلئے تشریف لاتے ہیں جن پر آج تک کسی بھی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جو ہمارے غریب مریضوں کے ساتھ سراسر انصافی ہے۔