نوجوان نسل کو اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیلئے پیسے نہیں دئیے: عظمیٰ بخاری

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ا پنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں،نوجوان نسل کو اداروں کےخلاف منفی پروپیگنڈے کےلئے پیسے نہیں دئیے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور سکوٹی کی سہولت دی، خیبرپختونخوا کے بجٹ کے برابر تو ہمارا تعلیم اور صحت کا بجٹ ہے،وزیرہاو¿سنگ پنجاب بلال یاسین کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مالی سال 26-2025 کا تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ ایک ایک روپے کو عوام کی امانت سمجھتی ہیں، مریم نواز خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہیں، وزیراعلیٰ کے نزدیک جزا اور سزا بہت اہمیت رکھتی ہے، ایک سال کے دوران 40 ہزار گھر بنائے گئے جن لوگوں نے 50 لاکھ گھر بنانے تھے وہ 50 گھر بھی نہیں بنا سکے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بجٹ میں صرف عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے، جلاو¿ گھیراو¿ یا احتجاج کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی، اہم محکموں کی فنڈنگ میں 3 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے، وزیراعلیٰ کی سیاست میں جوابدہی کا عنصر نمایاں ہے ،پنجاب نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، مختلف محکموں میں 300 فیصد تک بجٹ میں اضافہ کیا گیا،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا 46 ہزار خاندانوں کو گھروں کےلئے قرضے دئیے ، یہ نیازیوں یا برداریوں کا نہیں، ترقی پسندوں کا پنجاب ہے۔