سولر پینل پر سیلز ٹیکس کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان، معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت کا سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہو رہی ہے، حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظرثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے،ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا، چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی، پی ڈبلیو ڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے، سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے،اسحاق ڈار نے کہا سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، سندھ کی جامعات کیلئے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کر رہے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے،سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے، اسرائیل ایران تنازع کا پرمن حل چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، ایران اسرائیل جنگ کی شدت نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی امن و استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔