جنگ سے خوفزدہ اسرائیلیوں نے ملک چھوڑنا شروع کردیا

تل ابیب:(مشرق نیوز)”میزائلوں سے تنگ آگئے“جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی شہری کشتیوں کے ذریعے ملک چھوڑنے لگے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں معطل ہونے کے بعد اسرائیلی شہری کشتیوں کی ذریعے ملک چھوڑ کر قبرص جارہے ہیں،ہرزلیا کے مرینا نے اب عارضی ائیرپورٹ کی صورت اختیار کرلی، اسرائیل سے نکلنے کے خواہش مند افراد صبح 7 بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں، اپنی مخصوص یاٹ تلاش کرتے ہیں جو قبرص پہنچائے گی اور وہاں سے کہیں بھی چلیں جائیں گے۔