پاکستان کااب کسی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان کااب کسی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،بھارت ،اسرائیل تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہاحقیقت پسندی سے جائزہ لیا جائے تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کرچکا اب کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کےلئے بہت بڑی فتح ہے۔