اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران ،عراق میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا شروع ،450 زائرین کی واپسی کامرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا سفارتخانے پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کررہے ہیں، دفترخارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال ہے، بدلتی علاقائی صورتحال پر پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ،پاکستانی زائرین فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے ، عراق میں سفارتخانہ پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے، ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے محفوظ انخلا کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہاگزشتہ روز ایران سے 450 زائرین کو انخلا کیلئے سہولت فراہم کی گئی، ایران میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی کےلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لایا جائےگا۔
ایران ،عراق میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا شروع ،450 زائرین کی واپسی



















