ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر کے47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 116 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے ،47 میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک کے 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا،وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کےلئے سنگین خطرہ ہے، والدین قطرے ضرور پلائیں۔