کراچی:(بیورورپورٹ)لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، پاکستان سٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان سٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا 10 سال سے پاکستان سٹیل بند ہے، ایک گرام بھی سٹیل نہیں بنی، جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے ملازمین بحال کردیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے۔
سٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی

















