چین ،امریکہ میں تجارتی معاہدہ طے ،ٹرمپ کااعلان


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)چین ،امریکہ میں تجارتی معاہدہ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاچین کےساتھ معاہدہ طے پاگیا ،حتمی منظوری میری اور چینی صدر کی جانب سے دی جائے گی،امریکہ کو درکار معدنیات چین کی طرف سے فوری فراہم کیے جائیں گے اسی طرح امریکہ چین کو وہ سب فراہم کرے گا جس پر اتفاق ہوا ،امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چینی طلبہ کی تعلیم بھی شامل ہے۔

امریکی صدر نے کہامعاہدے کے تحت امریکہ کو کل55 فیصد ٹیرف مل رہا ہے جبکہ چین کو 10 فیصد ٹیرف حاصل ہوگا،چینی صدر او ر میںملکر چین کےلئے امریکی برآمدات بڑھانے پر کام کریں گے ،دونوں ممالک کےلئے بڑی کامیابی ہوگی۔