راولپنڈی (مشرق نیوز) راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
راولپنڈی: گھر میں سوئے 3 افراد کو قتل کردیا گیا

















