لاہور:(رانا خالد قمر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ناراضی کی وجہ سامنے آ گئی،بھارت ،اسرائیل امریکہ کو پاکستان کےساتھ کاروبار کرنے اور تعلقات بڑھانے سے روکنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے فالس فلیگ آپریشن کی اطلاع مل چکی تھی ،پاکستانی ایجنسیوں کے علم میں بھی بات آ چکی تھی اسی لئے اس رات لائن آف کنٹرول پر مکمل خاموشی رہی، دن کے اجالے میں بھارت نے وہ حرکت کردی جسے پاکستان پر حملے کا جواز بنانا مقصود تھا،فالس فلیگ آپریشن کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا وہ جنگ سے باز رہے لیکن اس نے بات ماننے سے انکار کردیا۔
ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو پیغام دیا وہ معاملے سے دور رہے لیکن اس نے بھی ٹرمپ کی بات نہ مانی جس پر ٹرمپ نہ صرف بھارت بلکہ اسرائیل سے بھی ناراض ہےں، امریکی صدر ابھی خطے میں دوسرا محاذ کھولنے کےلئے تیار نہیں تھے وہ پاکستان و دیگر ممالک کےساتھ کاروبار کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، دوسری جانب بھارت بھی جانتا تھا ڈونلڈ ٹرمپ،بیٹا، داماد اور بزنس پارٹنر پاکستان کےساتھ بزنس اشتراک بڑھانے جا رہے ہیں اس لئے پاکستان پر دہشتگردی کا لیبل لگا کر سرمایہ کاری و معدنیات کے ٹھیکے لینے سے روکا جا سکتا ہے،انکشاف اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں پاک بھارت جنگ میں امریکہ کے کردار کا جائزہ لیا گیا، بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ واشنگٹن میں اسی اطلاع کو بنیاد بنا کر امریکی حکام ،اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اسی لئے بھارتی حکومت ، وفد کو ہر جگہ ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
”جنگ مت کرنا“بات نہ ماننے پر ٹرمپ بھارت سے ناراض

















