غزہ کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے: برطانوی وزیر اعظم

لندن (مشرق نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا برطانیہ اس معاملے میں کوئی اقدام کرے گا، تو انہوں نے کہا غزہ میں حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اسی لئے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں ہمیں بالکل واضح ہونا ہوگا کہ انسانی امداد کو جلد از جلد اور بڑی مقدار میں پہنچنا چاہیے، کیوں کہ فی الوقت جو امداد پہنچ رہی ہے وہ نا کافی ہے اور اس کمی کے باعث شدید تباہی ہو رہی ہے۔