شریف خاندان نے دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا: بیرسٹر سیف

پشاور (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا، سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس جبکہ پی ٹی آئی ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ”بانی چیئرمین زندہ باد“ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی، جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا،صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔