لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پرغورکیا گیا۔
مریم نوازنے ہاوسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کےلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کےلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق ،پہلی مرتبہ ہاوسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہاوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائےگا، ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی،ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی،ہاوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ و مینجمنٹ بھی ممکن ہوگی۔
مریم نوازنے کہاغریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اورپلاٹ نہیں ملتے،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں،ملی بھگت سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں قائم ہوئیں، سز ا خریدنے والے عام آدمی کو ملی جب غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کررکھی تھیں؟،قواعد و ضوابط کے مطابق ہاوسنگ سکیموں کوایک مرتبہ ایمنسٹی دنیا ہوگی۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگرد حملے میں شہید ہونےوالے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہدایت بلیدی نے جان قربان کر کے فرض کی تکمیل کا ناقابل فراموش باب رقم کیا،بھارت نواز دہشتگردوں کا حملہ انتہائی قابل نفرت ،ناقابل برداشت ہے ،دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر پیغام دیں گے پاکستان کے شیر دل سپوت کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے عالمی یومِ انسدا تمباکو پراپنے پیغام میںکہاتمباکو نوشی وبا ہے،اپنی زندگیوں، گھروں اور پیاروں کو تمباکو کے زہر سے محفوظ رکھیں،تمباکو کا ہر کش نئی بیماری کی طرف قدم اور ہر سگریٹ نسلوں کے مستقبل کو دھوئیں میں لپیٹ دیتا ہے،تمباکو نوشی صرف عادت نہیں بلکہ صحت، معیشت اور معاشرت پر حملہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاسکولوں، ہسپتالوں و دیگر عوامی مقامات کو تمباکو سے پاک بنانے کےلئے حکومت قانونی اقدامات کر رہی ہے،نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کےلئے آگاہی مہمات کا دائرہ وسیع کر دیا،والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے تمباکو نوشی کےخلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















