سیکرٹری جنرل فیفا نے نومنتخب صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کو ملاقات کیلئے بلا لیا

لاہور (مشرق نیوز) فیڈریشن انٹرنیشنل دی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر محسن گیلانی کو خط لکھا ہے۔فیفا کے جنرل سیکرٹری میڈیاسر گرافسٹروم نے خط کے ذریعے محسن گیلانی کو الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فیفا کی پوری ٹیم آپ کےساتھ ہے، فٹ بال کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مدد کیلئے تیار ہیں۔فیفا کے جنرل سیکرٹر ی نے خط کے ذریعے نو منتخب صدر پی ایف ایف کو ملاقات کیلئے فیفا ہیڈ کوارٹر مدعو کیا ہے۔