سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ،کرپشن کیس ختم

پشاور: (بیورورپورٹ)سپیکر کے پی اسمبلی کو کلین چٹ،بدعنوانی کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے کرپشن کیس ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کےخلاف تحقیقات مکمل کر لی گئیں،کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو کلوز کر دیا گیا۔

ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا سپیکر کےخلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا ،بابر سواتی کےخلاف کرپشن نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا الزام تھا۔