گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف وفیلڈمارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر اوورسیز کنونشن میں شرکت کرنےوالے ممتاز کشمیری رہنما و سینئر صحافی خواجہ فاروق سے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات میں کیا۔
خواجہ فاروق نے کمشنر گوجرانوالہ کو سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور یقین دلایا اوورسیز پاکستان سے دلی محبت کرتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، اوورسیز پاکستانی کسی بھی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں بلکہ وہ اپنی ریاست کےساتھ کھڑے ہیں، یہی وجہ ہے اوورسیز کے پہلے کنونشن میں میرے سمیت دنیا بھر سے 1200 اوورسیز نے شرکت کی اور اپنے سپہ سالار سید عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،دنیا پر واضع کر دیا وہ ہر مشکل اور خوشی کے وقت ملک کےساتھ کھڑے ہیں ،سید نوید حیدر شیرازی نے کہا دفتر کے دروازے ہر اوورسیز کےلئے کھلے ہیں۔
دوسری جانب سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم نے کہااوورسیز پاکستانی دیار غیر میں ہمارے سفیر ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی حکومت کو سپورٹ کیا اور زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان بھیج کر معیشت کو بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، اسلام آباد اوورسیز کنونشن میں بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا وہ سچے محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور ترقی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہےں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز پاکستانی، ممتاز کشمیری رہنما وسینئرصحافی ،سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ خواجہ فاروق کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات میں دوران گفتگو کیا۔
اوورسیز پاکستانی خواجہ فاروق نے گوجرانولہ میں سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ایاز سلیم کی تعیناتی سے گوجرانولہ امن کا گہوارہ بنا اور گوجرانولہ میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ممکن ہوا، ایاز سلیم جیسے فرض شناس آفیسر پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جو امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے سمیت عوام اور پولیس کے مابین رشتوں کو مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سینئر صحافی نے رانا ایاز سلیم کو پاک بھارت جنگی ماحول میں افواج پاکستان کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے ، بھرپور سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
خواجہ فاروق نے مزید کہا وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خصوصی ملاقات کر کے سٹی پولیس آفیسر گوجرانولہ ایاز سلیم کا اعتراف کرینگے اور درخواست کرینگے بہادری اور فرض شناسی پر تمغہ امتیاز سے نوازا جائے، ممتاز کشمیری رہنما نے ایاز سلیم کو امریکہ کا خصوصی دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا۔
خواجہ فاروق کی کمشنر گوجرانوالہ،سٹی پولیس افسر ایاز سلیم سے ملاقات


















