اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،چین نے امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ،پاک بھارت کشیدگی ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کےساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اورچین کی مسلسل و غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا،نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی ، شراکت داری مضبوط ،تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم پر کااعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کاچینی ہم منصب کو فون،رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق



















