اسلا م آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے بلوچستان کے منصوبوں کےلئے رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ، وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے عوام کیلئے خیر سگالی کا اقدام ہے۔
جام کمال ،خالد مگسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،این اے 25 کی تعمیر میں پاکستان کے ایک ایک فرد کا حصہ ہوگا،بارڈرٹریڈ ،سمگلنگ میں بہت فرق ہے، بارڈرٹریڈ کو ٹھیک کرنے کیلئے وفاق سے بات چیت چل رہی ہے، سمگلنگ ختم کرکے لوگوں کو فائدہ مند کاروبار کا موقع دیا جانا چاہیے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاصوبے میں استحکام سے ملک ترقی کرےگا، بلوچستان کے لوگوں کو تمام سیاسی حقوق کا حق حاصل ہے۔
خالد مگسی نے کہا امن وامان کی صورتحال اب بہتر ہوگی، وزیراعظم کا مشکور ہوں،کچی کینال مکمل ہونے سے6سے7لاکھ ایکڑ پر پانی دستیاب ہوگا،حکومتیں تبدیل ہونے سے کام میں تسلسل نہیں رہتا،سیاسی مسائل میں سختی نہیں لانا چاہتے، سرداراختر مینگل نے دھرنا ختم کردیا ، دعا ہے سب کچھ ٹھیک ہوجائے۔
جام کمال نے کہا بعض لوگوں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی،تمام سٹیک ہولڈر زملکی بہتری کےلئے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















