اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے 20اپریل کو اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلئے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ،22اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہوگی،دنیا بھر کی اسلامی ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں، یقین ہے عالمی سطح پر بھی متفقہ احتجاج کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ الرحمن نے کہا 18اپریل کو ملتان میں غزہ مارچ کر رہے ہیں، امریکہ اسرائیلی دہشتگردی کی سپورٹ بند کرے، غزہ میں جنگ بندی کرائے، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے کہتا ہوں امریکہ سے نہ ڈریں،حکومتی و اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما ٹرمپ کی خوشنودی کےلئے لائن لگا کر نہ کھڑے ہوں، قوم سے تمام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاجانتے ہیں ملک میں مشکل حالات ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،غزہ میں اپنے بہن بھائیوں کےلئے آوازاٹھانا فریضہ ہے،پورا کے پی ، شمالی پنجاب اسلام آباد مارچ میں شرکت کرے، جنوبی پنجاب کے عوام جمعہ کو ملتان پہنچیں، تمام تاجر تنظیمیں ہڑتال کےلئے متفق ،متحد ہو جائیں،22اپریل کو آب پارہ سے امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ ہو گا، حکومت جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش نہ کرے، وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج ہوسکتا ہے تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیوں نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















