معروف کامیڈین اداکار جاوید کوڈو آہوں،سسکیوں میں سپردخاک


لاہور،اسلام آباد:(کلچرل رپورٹر،خبر نگار،بیورورپورٹ)معروف کامیڈین اداکار جاوید کوڈو کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں،سسکیوں میں مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ مغلپورہ جنگلے والی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ،اداکار سہیل احمد ، امانت چن، نسیم وکی ، جواد وسیم ،اظہر رنگیلا سمیت دیگر فنکاروں ،عزیز وا قارب اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جاوید کوڈو نے سوگواروں میں 2 بیٹے ،بیٹی اور بیوہ چھوڑے۔

دوسری جانب صدر زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ودیگرحکومتی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاجاوید کوڈو نے منفرد انداز کے باعث ٹی وی ،سٹیج اداکاری میں بھرپور نام کمایا اور پاکستان کانام روشن کیا،، انداز مزاح کو تادیر یاد رکھا جائے گا،خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا،مشکل گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔