بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا
راولپنڈی (مشرق نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کی گیند پر صفر پر آوٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دیدی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دئیے گئے 217 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بابر اعظم کو محمد عامر نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، محمد حارث 13 اور ٹام کوہلر کیڈمور بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹز کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، عثمان طارق اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تاہم بابر اعظم نے صفر پر آوٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہونے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم 12 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے اور فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، دوسرے نمبر پر وہاب ریاض 10 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔بابر اعظم اور کامران اکمل 8 مرتبہ ڈک پر پویلین لوٹے جبکہ شاہین آفریدی 7 مرتبہ کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے۔



















